یروشلم: وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے جمعرات شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں زیتا جماعین کے گاؤں میں ایک مسجد کو آگ لگا دی۔
فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور زید رمضان نے کہا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے گاؤں میں گھس کر انتہائی آتش گیر مادہ زیتا جماعین گاؤں میں واقع عبادالرحمن مسجد کے دروازے پر پھینکا اور مسجد کی دیواروں پر عرب مخالف اور نفرت آمیز تحریر لکھی۔
تغطية صحفية: "مستوطنون يحرقون جزءا من مسجد ويخطون عبارات معادية في قرية زيتا جماعين جنوب نابلس”.#فلسطين pic.twitter.com/XOVQwzPt4y
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) March 24, 2022
رمضان نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے ایک قریبی گھر کی دیوار پر فلسطینی مخالف اور عرب مخالف نفرت انگیز گرافٹی لکھی تھی۔
مصادر محلية: "مستوطنون يحرقون مسجد قرية زيتا جماعين في نابلس”.#فلسطين pic.twitter.com/dSqVtjPP6W
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) March 24, 2022
دریں اثناء اسرائیلی آباد کاروں نے یروشلم کے شیخ جراح محلے میں المطاط اسٹریٹ پر ان کے گھروں کے سامنے کھڑی 20 کے قریب گاڑیوں کے ٹائروں کو بھی نقصان پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے رواں سال کے آغاز سے 7 مارچ تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 107 حملے کیے۔1967 سے جب اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا، تقریباً 650,000 اسرائیلی 130 سے زیادہ بستیوں میں رہتے ہیں۔