مس یونیورس ہرناز کور
قومی خبریں

‘لڑکیوں کو ان کے مطابق جینے دیا جائے’

پنجاب سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے والی ہرناز کور سندھو نے حجاب تنازع پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ’ انہیں جینے دو، اسے اپنے مقام تک پہنچنے دو، ان کے پاس اڑ نے کے لیے پر ہیں اسے مت کاٹو، آخر کیوں ہمیشہ لڑکیوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور حجاب معاملے میں بھی لڑکیوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے’۔

سنہ 2021 میں مس یونیورس کا خطاب حاصل کرنے والی ہرناز کور سندھو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس یونیورس ہرناز کور پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے جب ان سے حجاب کے تعلق سے پوچھا تو تقریب کے موڈریٹر نے اس سوال کے بجائے کوئی اور سوال پوچھنے کے لئے کہا، صحافی اور ان کے بیچ لفظی نوک جھونک ہوئی۔

ہرناز کور میڈیا کے سوالات کے جواب کے دوران حجاب کی حمایت کرتی ہوئی نظر آئی۔ جب ان سے حجاب تنازع پر سوال پوچھا گیا تو ہرناز کور نے کہا کہ سچی میں، ہمیشہ لڑکی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، ابھی بھی آپ مجھے ٹارگیٹ کررہے ہو۔ حجاب کے معاملے میں بھی آپ لڑکی کو ٹارگیٹ کررہے ہو۔’

انہوں نے کہاکہ’ لڑکی جیسے جینا چاہتی ہے اسے جینے دیا جائے، اسے اپنے مقام تک پہنچنے دیا جائے، وہ اس کا پیغام ہے، اس کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں اسے مت کاٹا جائے، اگر کاٹنے ہیں تو اپنے آپ کے کاٹو۔

مس یونیورس کے اس جواب پر پریس کانفرنس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔