ملک میں جہاں پر بھی حالات کشیدہ ہوتے ہیں یا فسادات ہوتے ہیں مسلم نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریاں ہوتی ہیں اور پھر یہ نوجوان بغیر کسی قصور کے برسوں جیل کی نذر ہوجاتے ہیں۔
ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ ضلع کے الند کی مشہور و معروف درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے فرقہ پرست عناصر نے شیولنگ نصب کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
امتناعی احکامات کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے یہاں پر پوجا کی جس کے باعث دونوں فریقین میں بحث و تکرار ہوگئی اسی دوران پولیس کی گاڑیوں پر پتھراو کیا گیا جس کے بعد گھروں میں گھس کر درجنوں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کانگریس کے سابق ایم ایل نے بی آر پاٹل نے کہا کہ انتظامیہ امتناعی احکامات کو نافذ کرنے میں پوری طرح ناکام رہا جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدہ صورت حال ہوگئی۰
اس معاملے میں مقامی مسلم خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ پولیس نےجبرا مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اسی دوران دو افراد کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔