حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعہ سرکلر-4 میں حج -2022 کے عازمین حج کےلئے زیادہ سے زیادہ حد 65 برس میں رعایت دینے کی ضمن میں مذکورہ ہدایات کا ذکر کیا گیا ہے۔ عمر کی حد کی لازمیت 65برس کی حد کو ختم کر دی گئی ہے۔ ایسے عازمین جو پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ ٹور کے توسط سے حج پر نہیں گئے ہیں،
اور 31 مئی 2022 کو 70 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں، (جن کی پیدائش 31 مئی 1952کو یا اس سے پہلے کی ہو) اپنے ایک مددگار کے ساتھ ریزرو کٹیگری میں درخواست کر سکیں گے۔70برس کے مددگار کے طور پر ان کے رشتہ داروں میں صرف شوہر اہلیہ، بھائی بہن، لڑکا لڑکی، پوتا پوتی، نواسا نواسی، داماد بہو، بھانجا جھانجی، بھتیجا بھتیجی ہی تسلیم کیے جائیں گے۔ 70برس سے زائد عمر کا کوئی بھی عازمین حج اکیلا ریزرو کٹیگری میں درخواست نہیں کر سکے گا۔
ایک کور میں دو 70 سے زائد درخواست کنندگان کے ساتھ دو مددگار ہی درخواست کر سکیں گے۔ 70+ عازمین یا انکے مددگار کو اکیلے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کسی وجہ سے 70+ عازمین حج کی درخواست منسوخ ہونے پر ان کے مددگار کی درخواست از خود ہی منسوخ مانی جائےگی۔
کووِڈ-19عالمی وبا کے مد نظر عازمین حج سے حج مکمل ہونے تک مخصوص پیمانوں، ضوابط، اہلیت، عمر کی حد اور صحت سے متعلق ضروریات اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے جاری پروٹوکال کے تحت حج کا عمل مکمل کیا جائےگا۔