گجرات کی ودودرا مونسپل کارپوریشن نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے کہ روڈ پر کھانے کے اسٹالس اور ہوٹلس گوشت سے بنے ڈشز کو کھلے عام نہ بیچے۔
کارپوریشن نے اس ضمن میں یہ کہتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا کہ اس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہتندر پٹیل نے زبانی طورپر یہ حکم دیا کہ شہر میں گوشت کی ڈشز بنانے والے اسٹالس ان ڈشز کو کھلا نہ رکھیں بلکہ انہیں کور کرکے رکھیں۔ پٹیل نے کہا کہ اس حکم کو 15 دنوں کے اندر لاگو کیا جائے۔
پٹیل نے کہا کہ انہوں نے روڈ کے کنارے لگائے جانے والے تمام اسٹالس بالخصوص گوشت کی ڈشز بنانے والے اسٹالس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈشز کو اچھی طرح کور کریں، اسٹالس والوں کو اس بات کا خیال ضرور رکھنا کہ چاہیے کہ روڈ سے گذرنے والوں کو گوشت کی ڈشز دکھائی نہ دیں۔
پٹیل نے کہا کہ کئی سالوں سے نان ویجٹیل ڈشز کو کھلے عام بیچا جارہا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ نان ویجٹیبل ڈشز کو کھلے عام بیچنے سے روکا جائے۔
اس معاملے میں ودوڈرا مونسپل کارپوریشن کمشنر شالنی اگروال نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے بے خبر ہیں اور نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی ہدایت موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں راجکوٹ مونسپل کارپوریشن نے اس سے پہلے ہی گوشت سے بنی ڈشز کو کھلے عام فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔