کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ شیب پور کے رہنے والے محمد ریحان قریشی نے بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
محمد ریحان قُریشی کی کامیابی پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ کا پروگرام منعقد کیا گیا.
اس پروگرام میں محمد ریحان قُریشی کے والد محترم رضوان قریشی والدہ محترمہ زبیدہ خاتون اور ان کے بچپن کے دوست جناب محمد اعظم نے شرکت کی۔
محمد ریحان قُریشی کے والد رضوان قریشی نے بتایا کہ سچی لگن اور صحیح سمت میں محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے۔مستقبل میں دوسرے طالبات بھی بنگال آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کرے۔
والدہ زبیدہ خاتون نے بتایا کہ آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کئی دفعہ اپنے بچے کی کتاب خریدنے کے پیسے تک نہیں تھے مگر ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہاری اور صبر کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے.
محمد ریحان قُریشی نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات اور سامعین کو بتایا کہ والدین کی دُعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور پوری ایمانداری، سچی لگن، خود اعتمادی اور صبر کے ساتھ لگاتار محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی اور کامیابی قدم چومتی ہے۔
اس کے علاوہ کولکاتا کے تاریخی شہر میٹیا بُرج کی معزز و مُعتبر شخصیت ڈاکٹر الف انصاری بھی تشریف فرما تھے۔ اس پروگرام میں طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی.