قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے، اسے مکمل یاد ک کی توفیق ملنا، بڑی سعادت مندی ہے، حفظ قرآن بہت بڑی نعمت ہے، جو ہر چاہنے والے کو نہیں ملتی ہے، قرآن مجید کو یاد کرنے میں کافی اور مشقت اور مجاہدہ کرنا ہوتا ہے۔ ملک بھر میں مختلف دینی اداروں میں حفظ قرآن کی تعلیم ہوتی ہے جن میں سینکڑوں خوش نصیب اس اخروری سعادت کو حاصل کرتے ہیں۔
ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد ضلع کے قصبہ ویجاپور میں دار العلوم حضرت سید رکن الدین شہید علیہ الرحمہ میں ایک 11 سالہ طالب علم نے صرف تین ماہ اور پانچ دن میں پورا قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دار العلوم حضرت سید رکن الدین شہید علیہ الرحمہ میں ریاست اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے علاقے دمدموا کے رہنے والے 11 سالہ معراج احمد ولد عبد اللہ خان نے حضرت مولانا قاری محمد رضوان الرضوی بہرائچی کی زیر نگرانی صرف 3 مہینے اور پانچ دن میں 27 ربیع الاول 1443ھ بمطابق 3 نومبر 2021 کو مکمل قرآن مجید کو حفظ کرنے کی
سعادت حاصل کی ہے۔
جس پر نہ صرف اہل مدرسہ بلکہ پورے ویجاپور کی عوام انہیں مبارک باد پیش کررہے ہیں۔
جس پر نہ صرف اہل مدرسہ بلکہ پورے ویجاپور کی عوام انہیں مبارک باد پیش کررہے ہیں۔