عازمین حج کے لئے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے آج وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج آپریشن 2022کا آغاز کر کے حج فارم درخواست کا اجرا کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ آئندہ سال حجاج کرام کی مقام مقدسہ کی زیارت یقینی ہو گی۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں ایک پر وقار تقریب میں مختار عباس نقوی نے حج فارم کا اجرا کیا۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج درخواست فارم نے آج جاری کیا گیا اسے آن لائن بھی دستیاب کرایا گیا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے چھٹی مرتبہ حج آپریشن کا اعلان کا موقع ملا ہے جب میں معاہدہ حج کے لئے سعودی روانہ ہوتاہوں تو سعودی انتظامیہ ہندوستانی عازمین کی تعریف اور ستائش کرتے ہیں ہندوستانی عازمین اصول کے پابند ہیں اور ہم سعودی سرکار اور ہندوستانی عازمین کے اصول و ضوابط و گائیڈ لائن کی پاسداری کریں گے دو سال تک حج سے عازمین محروم رہے لیکن امسال حج کا انعقاد ہو گا اور آج سے ہی اس کے لئے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ کا آغاز ہو گیا اس مرتبہ صرف دس امبارکیشن پوائنٹ سےہی عازمین حج سفر کریں گے صحت و سلامتی کے ساتھ ہی حج آپریشن کا آغاز ہوگا۔
حج سبسڈی پر تبصرہ کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے حج سبسڈی کا خاتمہ کیا ہے حج سبسڈی مسلمانوں کے لئے ایک تہمت تھی کیونکہ اس کا فائدہ مسلمانوں کو نہیں بلکہ ائیر انڈیا کا خسارہ پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا مختار عباس نقوی نے دعوی کیا ہے کہ حج سبسڈی کے خاتمہ کے بعد بھی ہم نے سفر حج کو مہنگا نہیں ہونے دیا بلکہ اسے سستا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن خواتین نے بغیر محرم درخواستیں گزشتہ دو سال سے ارسال کی تھی اسے قرعہ سے مستثنی رکھا جائے گا اور آئندہ سال بھی یہ حجن بغیر کسی قرعہ کے درخواست دینے پر حج پر جا سکے گی۔ حج درخواستیں اب وقف سینٹرل سے ہی پر کئے جائیں گے جنہیں فارم پر کرنے میں دقتیں آتی ہیں وہ حج کمیٹیوں اور وقف سینٹرل سے فارم پر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امسال حج آپریشن میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں گزشتہ دو برسوں سے سعودی سرکار پر ہی حج کا فیصلہ کا انحصار کیا گیا تھا کئی ممالک نے حج پر نہ جانے کا فیصلہ پہلے ہی کر دیا تھا جب سعودی عربیہ سے ہی حج آپریشن موخر کرنے کا فیصلہ ہوا تو یہاں ہم نے اس کو تسلیم کیا۔ حجاج کرام کے اخراجات کم کرنے کے لئے اب ہندوستانی عازمین کو سعودی جانے سے قبل ہی ضرورت کا سامان فراہم کیا جائے۔
امبارکیش پوائنٹ پر ہی حجاج کرام کو چادر اور ضروری چیزیں فراہم کی جائے اس ضمن میں سعودی نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے دوگنی قیمت میں چیزوں کی خریداری سے حجاج کرام کو سعودی میں نجات ملے گی، تمام عازمین کو دو ٹیکہ لگانا ضروری ہے اسی کے بعد حج کی اجازت ہو گی تمام شعبہ جات نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔
حاجیوں کو ای مسیحا پاس دیا جائے گا اس میں تمام تفصیلات درج ہو گی حج آپریشن بالکل ڈیجیٹل ہو گا سعودی عربیہ نے بھی حج آپریشن میں کافی انقلاب برپا کیا ہے بغیر محرم تین ہزار سے زائد خواتین سفر حج پر جائیں گی 31 جنوری تک حج فارم پر کرنے کا عمل جاری رہے گا۔