اسرائیلی فوج کا غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ
جموں و کشمیر

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شخص شہید

فلسطینی عہدیداروں نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شخص شہید ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کی وزارت نے بتایا کہ 41 سالہ شادی عمر لطفی سلیم کو فلسطینی گاؤں ‘بیتا’ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ بیتا کے نائب میئر موسٰی حمائل نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کام سے واپسی پر گاؤں میں داخل ہوتے ہی اس شخص کو ہلاک کردیا۔

فلسطین کی مقامی خبر رساں ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سلیم اس گاؤں کے سنگم پر اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں مارا گیا تھا۔

سلیم گاؤں کی بلدیہ میں واٹر انجینئرنگ کا ذمہ دار تھا ، اور وہ گاؤں کی زمینوں پر قائم غیر قانونی قبضے کے خلاف بیتا میں جاری احتجاج کے دوران مارے جانے والے ساتویں فلسطینی بن گئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ معمول کی ڈیوٹی کے دوران فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں ، "ایک فلسطینی شخص کو فوج کی طرف تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے دیکھا تو پہلے ہوا میں فائرنگ کی گئی جب یہ شخص نہیں رکا تو اس شخص پر فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے خلاف بیتا میں سلیم کے مارے جانے کی خبر کے بعد مظاہرے شروع ہوئے ، جبکہ ہلال احمر نے مظاہرے کے دوران 106 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔