مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جلادوں کے ہولناک تشدد اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں 43 سالہ فلسطینی شہری عبدہ یوسف خطیب تمیمی ٹارچر سیل میں شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران نے خطیب تمیمی کی دوران حراست وحشیانہ تشدد سے شہادت کی تصدیق کی ہے۔امور اسیران کے مشیر حسن عبد ربہ نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہری کا تعلق بیت المقدس میں شعفاط کیمپ سے تھا، جسے چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
اہل خانہ نے تمیمی کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمیمی کا بے دردی سے قتل قابض صہیونی ریاست کے مکروہ جرائم میں ایک اور اضافہ ہے۔
شہید کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ تمیمی کو حراست میں لیے جانے کے بعد اسرائیلی حراستی کیمپ میں غیر انسانی جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔