سعودی عرب میں عید الضحی کے موقع پر اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔ اضاحی پروگرام ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں قربانی کا گوشت مملکت کے دور دراز علاقوں سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔
یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جسے اب قریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے جس کا مقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
اضاحی پروگرام میں کئی اداروں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں اور دس سرکاری ادارے بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ 27 ممالک میں بھی قربانی کا گوشت بھیجا جاتا ہے اور قربانی اسکیم کے لیے آن لائن کوپن کی سہولت بھی میسر ہے۔