حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
جموں و کشمیر

سعودی عرب میں 20 جولائی کو عید الاضحی

سعودی عرب میں حج بیٹ اللہ 2021 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حج بیٹ اللہ کو محدود کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ‘حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔’

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحجہ کے چاند سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ ‘ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحجہ 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔’

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ‘ام القریٰ کیلنڈر کے حساب سے جمعہ کو ذیقعدہ کی 29 تاریخ تھی، اس اعتبار سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔

سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویتِ ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔ اسی کے ساتھ چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔’