حرم شریف میں ہر سال حج سے پہلے خانہ کعبہ کی چھت کی مختلف قسم خوشبووں سے صفائی کی جاتی ہے۔
خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے مشینوں اور کمیکلز کا استعمال کیا گیا جبکہ صفائی کا عمل 20 منٹ میں مکمل کر لیا گیا۔
عازمین حج کے استقبال کے لئے حرم شریف میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی۔ کعبۃ اللّٰہ کی چھت کی صفائی کے عمل میں درجنوں سعودی ماہرین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔
سعودی حکام کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینیٹائزنگ محلول اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔
اس سال صفائی محض 20 منٹ کے اندر مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ عازمین حج کیلئے تیاریاں لگ بھگ مکمل کرلی گئی ہیں۔
(