مصر کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران پٹاخہ خواتین کے درمیان پھٹنے سے شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق الدقھلیہ گورنری کے نواحی علاقے کے گاؤں اتمیدہ میں شادی کی تقریب کے بعد بارات کی روانگی کی تیاری ہو رہی تھی۔ اس دوران کچھ نوجوانوں نے آتش بازی شروع کی۔
اس دوران ایک پٹاخہ شادی میں شریک خواتین کے مجمع میں جا گرا جس سے بھگڈر مچ گئی۔ جلتے ہوئے پٹاخہ کی زد میں آ کر دو لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ پٹاخہ پھٹتے ہی ہر طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئے اور شرکاء میں جشن کے بجائے چیخ پکار شروع ہو گئی۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی نے دم توڑدیا جب کہ دوسری کی اسپتال میں حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد آتش بازی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔