مغربی کنارے کے قصبے بیت اللحم میں سینکڑوں فلسطینیوں نے نظیر بنات کے حراست میں موت ہونے کے سبب احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے درمیان زبردست تصادم بھی ہوا۔
اتوار کے روز مغربی کنارے کے قصبے بیت اللحم میں مظاہرین اور فلسطینی پولیس کے مابین اس وقت جھڑپیں شروع ہوگئیں جب سینکڑوں فلسطینی نظیر بنات کے حراست میں موت ہونے کے سبب احتجاج کررہے تھے۔ نظیر بنات فلسطینی اتھارٹی کے سخت ناقد تھے۔
احتجاج کے دوران ہی فلسطینی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور اسٹین گرینیڈ داغ دیے ، جس سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ بھاگنے لگے۔
حالیہ دنوں میں ہزاروں فلسطینی باشندوں نے صدر محمود عباس اور ان کی فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل چکے ہیں لیکن فلسطینی اتھارٹی نے انہیں پرتشدد طریقے سے منتشر کر دیا ہے۔
اس احتجاج کو گذشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں فلیسطینی اتھارٹی (پی اے) کے ناقد نظیر بنات کی ہلاکت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر محمود عباس کی مقبولیت اس وقت کافی زیادہ کم ہو گئی جب انہوں نے اپریل میں پندرہ سال میں ہونے والے پہلے انتخابات کو منسوخ کردیا تھا اور گزشتہ مئی میں ہونے والی غزہ کی جنگ کو الگ تھلگ کردیا تھا۔