فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپ
مسلم دنیا

فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روزہ جنگ کے بعد بھی یہود آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے جس میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محلے کے رہائشیوں اور ان کی حمایت کے لئے علاقے میں موجود فلسطینیوں اور عیسیٰ سرہ میں یہودی آباد کاروں کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوگئی جس کے بعد عیسٰی سرہ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع شیخ جرہ نواح میں فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محلے کے رہائشیوں اور ان کی حمایت کے لئے علاقے میں موجود فلسطینیوں اور عیسیٰ سرہ میں یہودی آباد کاروں کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوگئی جس کے بعد عیسٰی سرہ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خطے میں اسرائیلی پولیس نے لڑائی کو روکنے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے انہوں نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔

ترک میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے علاقے پر کنٹرول قائم کرنے کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر مزید کمک طلب کرلی ہے۔

فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی مداخلت کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔