سعودی عرب میں ویڑن 2030 کے تحت نئے نئے اصلاحات اور فیصلے کئے جارہے ہیں جو اسلام کے سراسر مخالف ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب کے ایک شہر میں فلم کی شوٹنگ کے لئے معاہدے کیے گئے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سوسائٹی برائے ثقافت اور آرٹس نے یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کےتعاون سے موسیقی قوموں کی زبان ہے نعرہ کے تحت موسیقی فورم کا احیا کیا ہے جس میں موسیقی اور آرٹس سے متعلق 84 آرٹ نمونے پیش کیے گیے۔
جدہ میں آرٹس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر محمد آل الصبیح نے کہا کہ اس فورم میں سرگوشی کے آئرن کی نمائش کی گئی جس میں میوزیکل آلات کے 22 ماڈلز اور 22 آرٹ ورکس کے علاوہ 42 فن پارے بھی شامل ہیں۔ ان نمونوں میں سعودی آرٹسٹ منصور المطیری کے آرٹ کے نمونے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد جس میں امریکا ، فرانس ، پرتگال ، فلپائن ، مصر ، شام اور سعودی عرب کے موسیقاروں نے’موسیقی قوموں کی زبان ہے‘ کے نعرہ کے تحت حصہ لیا۔