مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جس سے فرقہ وارانہ تشدد کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔
مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نے یہ بیان دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے‘‘۔
انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔
وینس لینڈ نے کہا کہ ’’میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں‘‘۔
( بشکریہ ای ٹی وی بھارت )