حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج 2021 کی تمام درخواستوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے مسلسل دوسرے برس بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ رواں برس بھی حج کو محدود رکھا گیا۔ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں رہائش پذیر افراد کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
حج 2021 سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی حج 2021 کی موصولہ تمام درخواستیں مسترد کردیا ہے
تمام درخواستیں منسوخ
ملک بھر میں تمام ریاستوں کے حج کمیٹیوں کی جانب سے سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت کے حج 2021 سے متعلق لئے گئے فیصلے کے حوالے سے زائرین کو مطلع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے لئے موصول تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔