ملک بھر بالخصوص بی جے پی حکمراں ریاست اترپردیش میں آئے دن مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یوپی کے ضلع غازی آباد میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں دو نوجوان ایک بزرگ شخص کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
غازی آباد کے لونی علاقے میں ایک بزرگ شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں، غازی آباد پولیس نے کہا کہ ویڈیو پرانا ہے اور اس معاملے میں ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
غازی آباد کے لونی علاقے سے ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک بزرگ شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے۔ یہی نہیں، اس بزرگ شخص کی داڑھی کو ایک نوجوان قینچی سے کاٹ دیتا ہے۔
Statement of Abdul Samad Saifi.
— Md Asif Khan (@imMAK02) June 14, 2021
This old Muslim man was attacked by 5 Hindutva extremists in Loni, Ghaziabad.
He alleges that attackers put gun on his head, he was forced to chant Jai Sri Ram and they brutally beaten him up and chopped off his beard. pic.twitter.com/GcnGeQJk4V
اس معاملے میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرانا ہے اور اس معاملے میں ملزمین کی گرفتاری پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ جانکاری حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ کچھ آٹو ڈرائیوروں نے اس بزرگ شخص کو سنسان جگہ پر لے جا کر ان کی پٹائی کی تھی اور ان کی داڑھی کو کاٹ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بعد میں وائرل ہوا ہے اور ملزمین کے گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔ ظاہر ہے کہ ویڈیو نے پولیس کی سردرد ضرور بڑھا دی ہے۔ ویڈیو پر لوگ خوب تبصرہ کر رہے ہیں اور پولیس اور حکومت سے کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔
پولیس نے بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا ہے کہ اس معاملے میں گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔لوگ ویڈیو پر مختلف طرح کے تبصرہ لکھ رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ ‘یہ بے حد شرمناک ہے۔ ایک بزرگ شخص کی پٹائی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ واقعہ کے بعد متاثر شخص کافی دہشت میں ہے۔ تقریباً ہر شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو پر بحث ہو رہی ہے۔