حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
جموں و کشمیر قومی خبریں

حج 2021 کی مشروط اجازت

گذشتہ سال بھی سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر صرف ایک ہزار سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو ہی حج بیت اللہ کی اجازت دی تھی۔

سعودی عرب نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا وبا کے پیش ںظر بیرون ملک سے عازمین کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس سال بھی صرف سعودی عرب کے شہریوں اور سعودی میں مقیم غیر ملکی افراد کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے

سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال کے حج کے لیے صرف 60،000 لوگوں کو اجازت دی گئی ہے اور اس میں بھی صرف ایسے لوگ ہی شامل ہوں گے جو سعودی عرب کے شہری ہوں یا پھر ایسے غیر ملکی جو سعودی میں مقیم ہوں۔ یعنی اس بار بھی کسی غیر ملکی کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا کہ "سفر حج کے خواہشمند افراد میں دائمی بیماریوں نہیں ہونا چاہیے اور ان کے لیے کورونا کی ویکسین لینا لازمی ہوگا، نیز عازمین کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔”

وزارت حج نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی نئی اقسام کے پیش نظر حجاج کرام کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر صرف ایک ہزار سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کو ہی حج بیت اللہ کی اجازت دی تھی۔