سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ امسال 60 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔ اس میں میں 15000 سعودی شہری ہوں گے اور باقی 45 ہزار دیگر ممالک سے ہوں گے لیکن ابھی تک 45 ہزار میں دوسرے ممالک کا کوٹہ طے نہیں کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کل 60 ہزار عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔ اس میں 15000 سعودی عرب کے مقامی لوگ ہوں گے اور باقی 45 ہزار پوری دنیا سے ہوں گے۔
ابھی آن لائن 45 ہزار میں سے یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو کتنا کوٹہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی صوبوں کے لیے کوٹہ طے ہوگا۔
اگر ہم ریاست مدھیہ پردیش کی بات کریں تو پچھلے سال تقریباً 4 ہزار لوگوں نے حج فارم بھرے تھے لیکن اس سال اس کے آدھے کے برابر بھی نہیں پہنچ پائے ہیں۔
اب جو کوٹہ ریاست کو دیا جائے گا اس میں قرعہ اندازی سے طے ہوگا کہ اس بار حج کے لیے کتنے عازمین جائیں گے۔
کورونا کی وجہ سے جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، حج کمیٹی آف انڈیا نے اس کے پیش نظر ایک پورٹل بنایا ہے اور اپنے فون نمبرات بھی لوگوں کے لیے جاری کیے ہیں تاکہ انہیں حج سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنی ہو تو وہ پورٹل اور فون نمبر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔