مسجد سے ویکسینیشن کا اعلان
مسلم دنیا

مسجد سے ویکسینیشن کا اعلان

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ملک بھر میں ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ اب تک کروڑوں لوگوں کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن بہار کے ضلع نالندہ کے سیلاو بلاک کی سببت پنچایت میں ویکسینیشن کا کام نہیں ہو پا رہا تھا۔

دراصل لوگ ویکسین لینے سے کترارہے تھے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور صحت کارکنان پریشان تھے۔ لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

محکمہ صحت کے عہدیدار بھی لوگوں کو ویکسینیشن کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے مستقل کام کر رہے تھے۔ اس کے باوجود لوگ ویکسین لینے سے گریز کرتے رہے۔

انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق آج ایک بار پھر محکمہ صحت کے افسران اور اہلکار ٹیکے لگانے کے لئے علاقے میں پہنچ گئے۔ جہاں لوگ ویکسین لینے نہیں پہنچے۔
آخر میں مسجد کے امام کو ویکسین کے لیے مسجد سے اعلان کرنا پڑا۔ جس کے بعد لوگ ویکسین لینے پہنچنے لگے۔ یہ پہلا واقعہ ہے جب دوا لینے کے لئے مسجد سے اعلان کرنا پڑا۔

بتا دیں کہ صباحت پنچایت تعلیم یافتہ ہے۔ اس پوری پنچایت میں کل 11 گاؤں آتے ہیں۔ اس پنچایت کی آبادی قریب دس ہزار ہے۔ یہاں سے بہت سے لوگ ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک بھی مقیم ہیں۔ اس کے باوجود ویکسینیشن کے حوالے سے لوگوں میں کافی افواہیں ہیں۔