brave Subhan Khan risks life to save nine Amid heavy rains in Telangana
مسلم دنیا

خود کی جان خطرہ میں ڈال کر 9 لوگوں کی جان بچانے والے سبحان خان

ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سیلاب کے درمیان ایک بہادری کا واقعہ پیش آیا جس میں سبحان خان نامی شخص نے سیلاب میں پھنسے 9 لوگوں کو بلڈوزر کے ذریعہ بچایا ہے۔ سبحان خان کی تلنگانہ میں ہر سو ستائش کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید بارش کے درمیان ہریانہ کے بہادر سبحان خان نے سیلاب میں پھنسے ہوئے نو لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

کھمم ضلع میں دریائے مننیرو پر پرکاش نگر پل پر پھنسے ہوئے نو افراد نے آن لائن ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں حکومت سے انہیں بچانے کی درخواست کی گئی۔ اگرچہ حکومت نے ایک ہیلی کاپٹر فراہم کیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ ان تک نہیں پہنچ سکا۔

جب سبحان خان کو ان کی حالت زار کا علم ہوا تو سبحان خان نے تلنگانہ میں شدید بارشوں کے درمیان ان کے بچاؤ کے لیے بلڈوزر کے ذریعہ بچانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں تک بلڈوزر لے گیا اور انہیں اس پر سوار کرا کر واپس لے آیا۔

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سیلاب میں پھنسے 9 لوگوں کو بچانے والے سبحان خان نے کہا کہ "اگر میں مرتا ہوں تو میری ایک زندگی ہی ضائع ہوگی لیکن اگر میں 9 لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگیا تو 9 زندگیاں بچ جائے گی”۔ خوش قسمتی سے سبحان خان نہ صرف بحفاظت واپس آئے بلکہ پھنسے ہوئے نو افراد کو بچانے میں بھی کامیاب بھی رہے۔

سبحان خان کے اس اقدام کے بعد ان کی بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر سمیت بہت سے لوگوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ کے ٹی آر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہینڈل پر لکھا کہ "سبحان خان – بلڈوزر۔ انسان تمام ہیرو ٹوپی نہیں پہنتے”۔

تلنگانہ میں ہفتے کے روز سے شدید بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔ مختلف اضلاع کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی شدید بارش کی وارننگ کی وجہ سے تلنگانہ کے 11 اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے