اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح غزہ کی پٹی کے ایک گنجان آباد قصبے میں ایک بھاری حفاظتی اپارٹمنٹ پر دھاوا بولتے ہوئے دو یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا۔ اسرائیلی فوج کے اس فضائی آپریشن میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی نے رفح پر آدھی رات کو فضائی حملے کیے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
القدرہ نے کہا کہ امدادی کارکن اب بھی ملبے میں لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک صحافی نے رفح کے ابو یوسف النجار اسپتال میں کم از کم 50 لاشیں لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رفح میں رہنے والے ایک فلسطینی محمد زغروب نے بتایا کہ اس نے ایک کالی جیپ کو شہر میں تیزی سے گزرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد جھڑپیں اور شدید فضائی حملے شروع ہوئے۔
رفح کے کویتی ہسپتال سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں مردہ یا زخمی بچوں کو دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ایک نوجوان کو ایک شیر خوار بچے کی لاش اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو ان کے بقول حملوں میں مارا گیا تھا۔
وہیں دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 اسرائیلی قیدی شامل ہیں جو حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز اس پٹی پر گذشتہ 96 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو اسرائیلی قیدیوں کی موت اور 8 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔ تازہ ترین تین اموات کا اعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست دو قیدیوں، 60 سالہ فرنینڈو سائمن مرمن اور 70 سالہ لیوس ہیر کو رہا کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں7 اکتوبر 2023 کو کیبوتس نیر سے غزہ پٹی میں اغوا کرلیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 136 یرغمالی ابھی تک قید ہیں۔ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے پیر کی علی الصبح غزہ کے رفح میں دو یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا جس میں کم از کم 67 فلسطینی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں ان حملوں کو بہادری کے طور پر منایا گیا وہیں اس آپریشن نے غزہ کے سب سے جنوبی شہر رفح میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔ اس کی وجہ سے انکلیو کے 20 لاکھ سے زیادہ مکینوں میں سے نصف سے زیادہ ہے۔