بہار میں بھی حجاب پر تنازع
تلنگانہ

حیدرآباد: کالج میں برقع پوش طالبات کو امتحانی ہال میں جانے کی اجازت نہیں

ریاست تلنگانہ میں بھی اب حجاب اور دیگر متنازع معاملات کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔ حالانکہ تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں اس طرح کے واقعات پیش نہیں آیا کرتے تھے۔ حیدرآباد کے ایک کالج میں مسلم طالبات کو برقعہ پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: اسٹینلے وومینس ڈگری کالج میں کچھ دیر کے لیے ہنگامہ برپا ہوگیا جب انتظامیہ نے برقعہ پوش لڑکیوں کو جمعرات 14 دسمبر کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما و ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ کے مطابق چند برقعہ پوش طالبات کالج میں امتحان دینے کے لئے گئیں تو عملے نے انہیں برقعہ اتار کر امتحان ہال میں داخل ہونے کو کہا۔ جب لڑکیوں نے برقع اتارنے سے انکار کر دیا تو انتظامیہ نے انہیں امتحان لکھنے کی اجازت نہیں دی۔

اطلاع ملتے ہی پر مجلس کے ایم ایل سی رحمت بیگ پارٹی کارکنوں کے ساتھ کالج پہنچے اور انتظامیہ سے بات کی۔ ایک ویڈیو میں فیکلٹی اپنی کارروائی کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ کالج میں تمام لڑکیاں ہی ہیں تو برقعہ کس لئے؟ تاہم بعد میں انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے امتحانی ہال میں داخل ہوتے وقت برقع پہننا یا اسے اتارنا رضاکارانہ ہے۔ بعد میں انتظامیہ اور والدین کی جانب سے ادارے میں مسئلہ حل کر دیا گیا۔