arab countries
مسلم دنیا

اسکولوں اور پناہ گزیں کیمپوں پر اسرائیل کی بمباری

غزہ میں اسرائیل کی جنگ مسلسل 44ویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیل نے تازہ فضائی حملوں میں اسکولوں اسپتالوں اور پناہ گزینوں کیمپوں پر بمباری کی ہے جن میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی جنگی طیارے اب جنوبی غزہ میں بھی رہائشی علاقوں سمیت مختلف مقامات بمباری کر رہے ہیں۔

قیدیوں کی رہائی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ روزہ جنگ بندی کے معاہدے کی خبروں کو وائٹ ہاؤس نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی کے بدلے امریکہ اسرائیل اور حماس کے بیچ معاہدے کے قریب ہے۔

  • الشفاء ہاسپٹل سے مریضوں کا انخلاء

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شفا ہسپتال سے تمام مہاجرین اور زیادہ تر مریضوں کو زبردستی اسپتال سے نکال دیا۔ غزہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر منیر البرش نے بتایا کہ اسپتال میں 650 مریضوں میں سے صرف 100 سے 120 افراد باقی ہیں اور انہیں انخلاء کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہسپتال میں انکیوبیٹرز میں رکھے گئے بچوں کو ہٹانے سے روکا جا سکے، مریضوں کی مدد کے لیے صرف 5 ڈاکٹروں کو چھوڑ سکتے ہیں۔

ہسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کو پیدل جانے کا کہنے کی وضاحت کرنے والے برش نے بتایا کہ وہ مریضوں کو اسٹریچرز اور وہیل چیئرز پر گھسیٹتے ہوئے اسپتال سے نکل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے شفا اسپتال میں مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں سے کہا کہ وہ سفید جھنڈوں کے ہمراہ صبح نو بجے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کرتے ہوئے اسپتال سے باہر نکل جائیں، "بے گھر ہونے والے شہریوں مریضوں اور زخمیوں کا باہر نکلنے کے لیے جمع ہونا ایک بھیانک نظارہ تھا۔ ان میں ایسے بچے بھی تھے جن کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے تھے، بعض کو ان کے باپوں نے گود میں اٹھایا ہو ا تھا۔”