ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اسرائیل کی جانب سے لگاتار غزہ پر جاری بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اور غزہ میں فورا جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ غزہ میں اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینی افراد شہید ہوچکے ہیں۔
نیویارک: امریکہ کے نیویارک شہر میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ میں جنگ بندی کا پرزور مطالبہ کیا۔
Thousands of people held a demonstration in support of Palestine on the Manhattan Bridge in New York, USA.#Gaza #GazaHolocaust #فلسطين_تنتصر pic.twitter.com/U3DGrrQT1z
— The Muslim (@TheMuslim786) November 9, 2023
میڈیا رپورٹ کے مطابق چہارشنبہ کے روز اس مظاہرے کے دوران احتجاجی افراد نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘، ’ابھی جنگ بندی کرو‘ اور ’نسل کشی بند کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران احتجاجی افراد نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ‘نیتن یاہو اور بائیڈن جنگی مجرم ہیں’ اور ‘اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے، جو کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے’۔
یہ احتجاج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے پاس سے گزرا اور پھر 42 ویں اسٹریٹ کے ساتھ مین ہٹن کے ڈاؤن ٹاؤن کی طرف مڑ گیا۔ اس دوران پولیس اہلکار موجود تھے تاہم کسی جھڑپ یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک ساڑھے دس ہزار سے زائد فلسطینی شہری غزہ میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے لگاتار غزہ پر بمباری جاری ہے جس کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔