مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کا رہنے والے ایک دس سالہ لڑکے نے لوگوں کی جان بچا کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
مالدہ مالدہ ضلع کے ایک علاقے میں رہنے والا کلاس 5 کا ایک لڑکا مسافروں کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس لڑکے کو جیسے ہی خراب ٹریک کا پتہ لگا اسی ٹریک پر آ رہی ٹرین کو روکنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوگیا ۔ 10 سالہ لڑکے کی شناخت مرسلین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس لڑکے کو نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کی جانب سے اس کی جرات مندانہ اور بروقت کارروائی کے لیے انعام دیا جائے گا۔ جمعہ کو ہریش چندر پور کے مشالدہ گاؤں پنچایت کے کریالی گاؤں کا رہنے والا مرسلین قریبی تالاب میں مچھلیاں پکڑنے گیا تھا جب اس نے دیکھا کہ ریلوے ٹریک کے نیچے زمین دبنے کی وجہ سے ایک بڑا سوراخ بن گیا ہے کیونکہ مالدہ ضلع میں گزشتہ دنوں سے اچھی خاصی بارش ہوئی تھی۔
اسی وقت لڑکے نے یہ بھی دیکھا کہ سیالدہ-سلچار کنچن جھنگا ایکسپریس اس لائن پر پوری رفتار سے چل رہی ہے۔ مرسلین نے اپنی سرخ ٹی شرٹ اتاری اور اسے زور سے لہراتے ہوئے لائن پر کھڑا ہوگیا تاکہ ٹرین ڈرائیور اسے دور سے دیکھ سکے۔
ٹرین گارڈ نے لڑکے کو دیکھ کر بروقت ٹرین روک دی۔جیسے ہی وہ انجن سے نیچے اترا، مرسیلین نے اسے سمجھا دیا کہ اس نے ٹرین کیوں روکی تھی۔ ٹوٹے ہوئے ٹریک کو دیکھ کر ٹرین گارڈ نے کئی مسافروں کی جان بچانے پر لڑکے کی ستائش کی۔
اس کے فوراً بعد بھلاکا روڈ اسٹیشن جی آر پی، آر پی ایف اور ریلوے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ ٹرین لائن کے نیچے کا سوراخ بھرنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد سلچر کے لیے روانہ ہوئی۔ دوسری جانب مرسلین نے کہا کہ جب میں مچھلی پکڑنے گیا تو مجھے ٹرین کی لائن کے نیچے سوراخ نظر آیا۔
اسی لائن پر ٹرین کو آتے دیکھ کر میں نے اپنی ٹی شرٹ اتار کر اسے لہرایا، آخر کار ٹرین رک گئی اور گارڈ چیک کرنے کے لیے نیچے آیا۔ اس نے اتنے لوگوں کی جان بچانے کے لیے میرا شکریہ ادا کیا۔
ایک مقامی شخص سہیم الدین نے بتایا کہ "اس وقت میں اپنی ٹارچ کو ٹھیک کرنے کے لیے ریلوے لائن کراس کر رہا تھا، اس لائن کے ساتھ ٹرین آ رہی تھی، اسی وقت مرسلین نے اپنی ٹی شرٹ کھول کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی، آخر کار ٹرین رک گئی۔ بچے نے بہت اچھا کام کیا۔
نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے اس واقعے میں مرسلین کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ "یہ واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے۔ ہم نے اس بچے کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انعام بہت جلد اس کے حوالے کر دیا جائے گا۔