اسکارف پر پابندی کی تجویز کے خلاف مظاہرہ
مسلم دنیا

فرانس اور بیلجیئم کے بعد سوئٹزر لینڈ میں بھی حجاب پر پابندی

حیدرآباد: سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ میں حجاب پر پابندی کے لیے بل منظور کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں دو سال پہلے حجاب پر پابندی کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم میں 51 فیصد آبادی نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد آج آئین سازی کا آخری مرحلہ بھی پورا کردیا گیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ایوان زیریں میں حجاب پر پابندی کا بل پیش کیا گیا۔ 151 ارکان نے حمایت جب کہ صرف 29 نے بل کی مخالفت کی۔ بل منظور ہونے کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا جو 1 ہزار فرانک یعنی ایک ہزار 116 ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں اسکولوں میں حجاب پر پابندی کو قانونی موقف حاصل

حجاب پر پابندی بل کی منظوری کے بعد اب عوامی مقامات اور نجی عمارتوں میں ناک، منہ اور آنکھوں کو ڈھانپنا جرم ہوگا تاہم کچھ صورتوں میں استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔ یورپ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے والا سوئٹزرلینڈ تیسرا ملک ہے جب کہ اس سے پہلے بیلجیئم اور فرانس حجاب پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔