مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں معذور افراد کی سہولت کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے سبب معذور افراد کو بڑی سہولیات حاصل ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں معذور زائرین، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے غیر معمولی اقدامات انجام دیے ہیں۔
مسجد الحرام میں معذور افراد کی نقل وحرکت، ان کی صحت اور عبادات کی ادائیگی کے لیے انہیں بہترین خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ خانہ کعبہ آنے والے معذور افراد کے لیے مختص ہالوں میں صحت وصفائی کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے، سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں مسجد حرام کے صحنوں اور نماز کے ہالوں میں معذور زائرین سہولت کے ساتھ عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔
پانچ برس سے کم عمر بچوں کو عمرہ پرمٹ کے بغیر مسجد الحرام آنے کی اجازت
معذور افراد کے لئے مختص مقامات پر وقفے وقفے سے جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے جب کہ معذور نمازیوں کی آسانی کے لیے انہیں مشروبات اور زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ کے لئے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔ حال ہی میں سعودی حکومت عمرہ زائرین کے لئے کچھ نئے اقدامات انجام دیے ہیں۔