بی آر ایس لیڈر نند کشور ویاس
تلنگانہ

بی آر ایس لیڈر نند کشور ویاس کا بچوں کے ساتھ جشن آزادی

حیدرآباد: پریس نوٹ: آج 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر بی آر ایس پارٹی گوشامحل کے انچارج نند کشور ویاس بلال کو 30 سے زائد اسکولوں اور گوشامحل اسمبلی میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مقامات پر پرچم کشائی کی اور اسکول کے بچوں اور لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کر کے یوم آزادی جوش و خروش سے منایا۔

ان تمام مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں نند کشور ویاس بلال کے ساتھ ساتھ بی آر ایس پارٹی گوشا محل کے تمام کارکنان اور سینئر لیڈران موجود تھے۔ کئی سکولوں میں پرچم کشائی کے بعد انہوں نے بچوں کو انعامات بھی دیئے۔ نند کشور ویاس بلال کی آمد پر سکول کے بچوں میں الگ ہی خوشی محسوس کی گئی۔

بچوں نے بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ نند کشور ویاس بلال نے بچوں سے کہا کہ وہ اسکول اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کریں جس پر تمام بچوں نے امتحان میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر لانے پر اتفاق کیا۔