ظہیر الدین علی خان
تلنگانہ

روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا سانحہ ارتحال

تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ سیاست کے منیجنگ ایڈیٹر ظہیر الدین علی خان کا ہارٹ اٹیک سے سانحہ ارتحال ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ظہیر الدین علی خان آج انقلابی گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ درمیان میں انھیں شدید سینہ میں تکلیف کے باعث ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں بوئن پلی کے سوچترا میں واقع رش ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔ ظہیر الدین علی خان صاحب کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق انقلابی گلوکار غدر کے وہ بہت گہرے دوست تھے۔ ظہیر الدین علی خان ملت کے انتہائی ہمدرد شخصیت تھے۔ ان کا انتقال ملت بالخصوص حیدرآبادی عوام کے لئے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔