روہنگیا مسلمان
قومی خبریں

متھرا میں چالیس روہنگیا مسلمان گرفتار

ریاست اترپردیش کی اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ضلع میں خفیہ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔ تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں 40 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے لے جایا گیا۔

روہنگیا مسلمانوں کی کچی بستیوں میں رہائش

الزام ہے کہ یہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھے۔ روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد الہ پور اور کوٹا کے درمیان کچی بستیوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھی۔ وہ بنگلہ دیش سے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر بھارت آئے تھے اور اس کے بعد وہ یہاں رہنے لگے۔

ذرائع کے مطابق جب یوپی اے ٹی ایس کو ان کے بارے میں سراغ ملا تو پورے معاملے کی خفیہ طریقے سے جانچ کی گئی۔ رات دو بجے اے ٹی ایس کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہ رہے روہنگیا مسلمانوں کے تمام دستاویزات کی جانچ کی۔ اس کے بعد ٹیم نے موقع سے 40 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ ٹیم تمام روہنگیا مسلمانوں کو بسوں میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔