ماہرہ شاہ
جموں و کشمیر

ماہرہ شاہ کو انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل

وادی کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کشمیری نوجوانوں نے مختلف میدانوں میں ملکی اور عالمی سطح پر مختلف کارنامے انجام دیے ہیں۔

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال کی رہنے والی ماہرہ شاہ نے منڈالہ آرٹ میں سب سے چھوٹا شکارا آرٹ بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے باعث ماہرہ شاہ کو انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ماہراہ شاہ کی اس کامیابی پر علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

ماہرہ کو گولڈ میڈل ملنے پر ان کے گھر میں آج جشن کا ماحول ہے اور عزیز واقارب ماہرہ شاہ کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور کم سنی میں اس مقام تک پہنچنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

ماہرہ شاہ نے کہا کہ انھوں نے منڈالہ آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارا تیار کیا، جس کے بعد انہیں پہلے انڈین بک آف ریکارڈز اور اب انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز میں جگہ حاصل ہوئی ہے، اور اب انہیں انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے، جو کہ پورے کشمیر کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے آرٹ کو فروغ دینا چاہتی ہیں تاکہ پوری دنیا میں لوگ اس فن کو جان سکے۔

واضح رہے کہ ماہرہ شاہ کو منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنانے پر پہلے انڈین بک اف ریکارڈز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

منڈالہ ایک قدیم ہندوستانی آرٹ کا نمونہ ہے جس میں پیچیدہ ڈیزائنز میں دائروں کی ڈرائنگ کی جاتی ہے۔ آرٹ کی شکل کو ہندوستانی آرٹسٹ ایس ایچ رضا نے مقبول کیا، جس نے منڈلا آرٹ کی کئی پینٹنگز بنائیں اور ایس ایچ رضا اسی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے۔