پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان
مسلم دنیا

عمران خان کو رہا کرنے کا حکم

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عرضی پر سماعت کی، پاکستان سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو ساڑھے 4 بجے پیش کرنےکا حکم دیا تھا اور کہا کہ کوئی سیاسی رہنما اور کارکن عدالت نہیں آئےگا۔ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو سخت سیکورٹی میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدالت کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا عمران خان کی گرفتاری پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔