حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
حالات حاضرہ

آخری قسط میں عازمین حج کی رقم میں اضافہ

ملک بھر میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تیسری قسط جمع کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا جس میں مختلف ریاستوں اور شہروں کے عازمین حج کی رقم میں اچانک اضافہ کیا گیا۔ جس سے عازمین حج کو بروقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اور انہیں یہ اضافی رقم کے لئے تگ و دو کرنا پڑرہا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد اور ناگپور کے عازمین حج کی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔ اورنگ آباد سے راست جانے والے عازمین حج کی رقم میں تقریبا 88 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا اور

حج 2023 کے لئے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے اس سال 1700 عازمین جدہ کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے فارم بھرتے وقت اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے عازمین حج کے لیے دو متبادل تھے جو اورنگ آباد سے جانا چاہیں فارم میں ان سے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ لکھوایا گیا اور جو ممبئی سے جانا چاہتے ہیں، انہیں فارم میں ممبئی لکھوایا گیا لیکن اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین کو ممبئی سے جانے والے عازمین حج کے مقابلے 88 ہزار روپے فی شخص زیادہ ادا کرنے کا نوٹس دیا گیا۔ ممبئی سے جانے والے حاجیوں کو جملہ 3 لاکھ 4 ہزار 843 روپے خرچ آ رہا ہے جب کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے 3 لاکھ 92 ہزار 738 روپے لگ رہے ہیں۔

ریاست گجرات میں بھی عازمین حج سے 3,72,824/- رقم لی جا رہی ہے اور ممبئی کے عازمین سے 3,04,843/- لیے جا رہے ہیں، گجرات کے عازمین سے 67,981/- زیادہ رقم لی جا رہی ہے۔ اسی معاملے میں سابق رکن اسمبلی دریاپور غیاث الدین شیخ نے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے اضافہ شدہ رقم کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بھی عازمین حج کی رقم میں اضافہ کیا گیا جس کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اضافہ شدہ رقم کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔