مسلم دنیا

ماں کو کندھوں پر بٹھا کر عمرہ: ویڈیو دیکھیں

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام سے ایک انتہائی دل کو چھولینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص اپنی معمر والدہ کو کندھے پر اٹھائے ہوئے طواف کررہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں محبت اور قربانی کا ایک بے ساختہ عمل دیکھا گیا ہے اور ایک بیٹے کی اپنی ماں کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کی تصویر ظاہر ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعادت مند بیٹا اپنی ماں کو پیٹھ پر اٹھائے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کر رہا ہے، اس کے ارد گرد کئی دوسرے زائرین بھی موجود ہیں جو اس واقعے کی فلم بندی کر رہے ہیں۔ جب کچھ زائرین اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو وہ ان کی طرف اپنے ہاتھ کو لہراتا ہے اور اس کی ماں بھی بہت خوش دکھائی دیتی ہے، جو اپنے عقیدت مند بیٹے کی محبت اور دیکھ بھال سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے والدین کی عزت اور احترام کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ آدمی کا حسن سلوک اس کے لیے اللہ کی طرف سے بڑی نعمتیں لائے گا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ ایک ماں کے لیے مہربانی اور احترام کی واپسی کا ایک حصہ ہے جو اس نے بچے کی پیدائش کے بعد اس کے بچپن اور نوجوانی کے دوران اس کی دیکھ بھال کے لیے کیا تھا۔