امجد خان کا گھر
اسلامی مضامین

سحری میں کھانے والی غذائیں

رمضان المبارک کا بابرکت اور باسعادت مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ اس ماہ میں مہینہ بھر میں مسلمانوں پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔ روزہ صبح صادق سے لیکر غروب آفتاب تک ہوتا ہے۔ روزہ رکھنے کے لئے سحری کھانا مسنون ہے، روزے کی حالت میں ایک طویل دن گزارنے کے لیے سحری کرنا ضروری ہے۔ فجر کے وقت سے کچھ دیر پہلے تک سحر کا وقت ہوتا ہے۔ اس ضمن میں حضور ﷺ نے فرمایا “سحری کھاؤ۔ یقینا سحری ایک نعمت ہے” [بخاری و مسلم]۔

سحری میں کیا کھانا چاہیے جس سے ہمیں دن بھر طاقت ملتی رہی اور ہماری توانائی بھی برقرار رہے۔ سحری میں بہترین غذا سے خون میں شوگر کے گرنے، قوت و طاقت میں کمی، موڈ میں تبدیلیاں، اور سر درد سے بچنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

کھجور

کھجور ایک بابرکت اور مقوی غذا ہے جس کا ذکر قرآن و سنت دونوں میں متعدد بار کیا گیا ہے اور وہ حیرت انگیز غذائی اجزاء پر مشتمل ہیں کھجور کو سحری میں ضرور کھانا کھانا چاہئے۔

انڈے

انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں۔ جو وٹامنز اور غذائی اجزاء پر متشمل ہوتے ہیں۔ انڈے کھانے سے جسم کو بھر پور قوت و طاقت ملتی ہے۔ بہت سے طریقے ہیں جن میں انڈا کھا سکتے ہیں ۔ آپ ایک سبزی والا آملیٹ بنا سکتے ہیں اور اسے بھوری روٹی کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ بہتر صحت کو برقرار رکھنے کیلئے رمضان المبارک میں سحری میں ضرور کھانا کھانا چاہئے۔

مچھلی / چکن

مچھلی بہت طاقتور اور مقوی غذا ہے۔ مچھلی کو بھوننے کی کوشش نہ کریں تلی ہوئی کھانا سازگار نہیں ہے۔ یہ صرف اس وجہ سے کہ آپ کو پیاسا بنا سکتی ہے۔مچھلی اور چپس اچھی صحت کا باعث بنتی ہیں

پھل اور سبزیاں

پھل اور سبزیوں میں معدنیات اور وٹامن بہت زیادہ ہوتے ہیں اس کے کھانے سے قوت و طاقت ملتی ہیں۔ سحری میں صرف پانی پینے کے علاوہ پھل اور سبزیاں کھانا بھی ضروری ہے جس سے ان کو ہائیڈریٹ رہنے میں مدد ملے گی،