طویل اور مختصر روزہ
حالات حاضرہ

روزہ کس ملک میں کتنے گھنٹے کا ہوگا

سعودی عرب اور مشرق وسطی میں 23 مارچ بروز جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا جبکہ ہندوستان اور ایشیائی ممالک میں مقدس مہینہ رمضان المبارک کا 24 مارچ بروز جمعہ سے آغاز ہوگا اور دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمان ایک ماہ طویل روزہ رکھیں گے۔

رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ اور روزے کا مقدس مہینہ ہے۔ رمضان کا چاند دیکھ روزے کا آغاز کیا جاتا ہے اور شوال کا چاند دیکھ کر ہی روزہ رکھنا بند کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا سب سے مقدس مہینہ ہے اور یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس کے دوران قرآن مجید حضور نبی کریم ﷺ پر نازل کیا گیا تھا۔

مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور اس دوران کھانے پینے مباشرت اور دیگر تمام چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ روزہ کا مقصد تقوی الہی ہے۔

دنیا بھر میں روزے کے اوقات کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے، اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں رہتے ہیں۔ گرین لینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے روزہ کا دورانیہ سب سے زیادہ یعنی 17 گھنٹے ہوگا۔

ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں روزہ کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا یعنی ان ممالک میں مسلمان روزانہ 14 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، برازیل اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں مسلمان 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان روزہ رکھیں گے۔

کن ممالک اور شہروں میں رمضان 2023 کا روزہ طویل ہوگا

نیوک، گرین لینڈ: 17 گھنٹے
ریکجاوک، آئس لینڈ: 17 گھنٹے
ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے
اسٹاک ہوم، سویڈن: 17 گھنٹے
گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے
ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز: 16 گھنٹے
وارسا، پولینڈ: 16 گھنٹے
لندن، یوکے: 16 گھنٹے
آستانہ، قازقستان: 16 گھنٹے
برسلز، بیلجیم: 16 گھنٹے
پیرس، فرانس: 15 گھنٹے
زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے
بخارسٹ، رومانیہ: 15 گھنٹے
اوٹاوا، کینیڈا: 15 گھنٹے
صوفیہ، بلغاریہ: 15 گھنٹے
روم، اٹلی: 15 گھنٹے
میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے
سراجیوو، بوسنیا اور ہرزیگووینا: 15 گھنٹے
لزبن، پرتگال: 14 گھنٹے
ایتھنز، یونان: 14 گھنٹے
بیجنگ، چین: 14 گھنٹے
واشنگٹن، ڈی سی، امریکہ: 14 گھنٹے
پیانگ یانگ، شمالی کوریا: 14 گھنٹے
انقرہ، ترکی: 14 گھنٹے
رباط، مراکش: 14 گھنٹے
ٹوکیو، جاپان: 14 گھنٹے
اسلام آباد، پاکستان: 14 گھنٹے
کابل، افغانستان: 14 گھنٹے
تہران، ایران: 14 گھنٹے
بغداد، عراق: 14 گھنٹے
بیروت، لبنان: 14 گھنٹے
دمشق، شام: 14 گھنٹے
قاہرہ، مصر: 14 گھنٹے
یروشلم: 14 گھنٹے
کویت سٹی، کویت: 14 گھنٹے
غزہ سٹی، فلسطین: 14 گھنٹے
نئی دہلی، بھارت: 14 گھنٹے
ہانگ کانگ: 14 گھنٹے
ڈھاکہ، بنگلہ دیش: 14 گھنٹے
مسقط، عمان: 14 گھنٹے
ریاض، سعودی عرب: 14 گھنٹے
دوحہ، قطر: 14 گھنٹے
دبئی، متحدہ عرب امارات: 14 گھنٹے
عدن، یمن: 14 گھنٹے
ادیس ابابا، ایتھوپیا: 13 گھنٹے
ڈاکار، سینیگال: 13 گھنٹے
ابوجا، نائیجیریا: 13 گھنٹے
کولمبو، سری لنکا: 13 گھنٹے
بنکاک، تھائی لینڈ: 13 گھنٹے
خرطوم، سوڈان: 13 گھنٹے
کوالالمپور، ملائیشیا: 13 گھنٹے

کن ممالک اور شہروں میں رمضان 2023 کا روزہ مختصر ہوگا

سنگاپور: 13 گھنٹے
نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے
لوانڈا، انگولا: 13 گھنٹے
جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے
برازیلیا، برازیل: 13 گھنٹے
ہرارے، زمبابوے: 13 گھنٹے
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ: 13 گھنٹے
بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ: 12 گھنٹے
مونٹیویڈیو، یوراگوئے: 12 گھنٹے
کینبرا، آسٹریلیا: 12 گھنٹے
پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے
کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے