Mushtaq Malik booked for promoting enmity
تلنگانہ

نام کی تبدیلی سے تاریخی حیثیت ختم نہیں ہوتی: مشتاق ملک

تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور جگہ کے ناموں کی تبدیلی سے کسی چیز کی تاریخی حیثیت ختم نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد شہر ایک تاریخی شہر ہے جس سے تاریخ کے کئی اہم واقعات منسوب ہے جو ناقابل فراموش ہے۔

مشتاق ملک نے عثمان آباد کے تعلق سے کہا کہ عثمان آباد کا نام نظام دکن میر عثمان علی خان کے نام پر رکھا گیا تھا جو اس وقت ریاست دکن میں شامل تھا۔ عثمان آباد کا نام تبدیلی کرنا نظام میر عثمان خان کے ساتھ ناانصافی کرنے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کئی شہروں اور مقامات کے نام تبدیل کیے گئے ہیں تاہم ناموں کی تبدیلی سے ان کی تاریخی حیثیت سے کبھی ختم نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی حکومت میں کئی شہروں اور مقامات کے نام تبدیل کیے گئے ہیں، اپوزیشن کے مطابق بی جے پی شہروں اور مقامات کے نام تبدیل کرکے ان کی تاریخی حیثیت سے ختم کرنا چاہ رہی ہے۔