بارہ برس سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں
قومی خبریں

حج 2023 کے لئے درخواست جمع کرنے اور دیگر امور کی تفصیلات

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2023 کی پالیسی، درخواست داخل کرنے کی تاریخ اور دیگر امور کا اعلان کیا گیا اس سال حج کمیٹی کی جانب سے حج 2022 کے مقابلے میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2023 کے لئے درخواست داخل کرنے کی اور دیگر امور کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ حج-2023کے آن لائن درخواستیں حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کی ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in اور موبائل ایپ "HAJ COMMITTEE OF INDIA” پر بھرے جا سکیں گے۔ حج-2023 کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا وقت 10 فروری 2023 سے شروع ہو کر آخری تاریخ 10 مارچ 2023 تک جاری رہے گا۔

حج درخواست فارم بھرنے سے قبل درخواست دہندہ حج-2023کی گائیڈ لائن کو دھیان سے دیکھنا ہوگا۔ درخواست کی آخری تاریخ کو انڈین انٹرنیشنل پاسپورٹ کی validity 3 فروری 2024 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ درخواست دیتے وقت کوئی رجسٹریشن فیس جمع نہیں ہوگی۔ ایک کورcover میں ایک کنبہ کے زیادہ سے زیادہ چار اور کم از کم ایک فرد اور دو انفینٹ ہی درخواست کر سکتے ہیں۔

درخواست فارم میں درج رہائشی پتہ اور پاسپورٹ میں درج پتہ ایک سا ہونے پر ہی رہائشی سند کے طور پر پاسپورٹ کی فوٹو کاپی منظور ہوگی۔ ہر درخواست دہندہ کے لئے کووِڈ-19کی ویکسینیشن لازمی ہے اور پرواز سے ایک ماہ قبل لگوانا ضروری ہوگا، تبھی سفر کی منظوری ملے گی۔ این آر ائی، عمرہ، سرکاری افسر ملازم، میڈیکل گراونڈ یا فیملی ٹور پر جانے والے درخواست دہندگان کو پاسپورٹ جمع کرنے میں 15شوّال 1444ھ تک رعایت دی گئی ہے لیکن انہیں اس ضمن میں درخواست فارم کے ساتھ ضروری دستاویز جمع کرنے ہوں گے۔

بغیر محرم زمرہ کی خواتین جن کی عمر درخواست کے وقت 45 سال سے کم نہ ہو، وہ خواتین اکیلے یا زیادہ سے زیادہ چار کے گروپ میں درخواست کر سکتیں ہیں۔ انہیں Ladies withoit Mehram زمرہ میں رکھا جائےگا۔حج-2022میں لکھنو سے جانے والے مسافروں کو 388560/- اور دہلی سے 386995/-جمع کرنا پڑا تھا۔ حج-2023کےلئے ابھی حتمی طور پر کل خرچ کا تعین نہیں ہوا ہے صرف دو قسطوں کی اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ دی گئی ہے، جس میں پہلی قسط81500/- اور دوسری قسط 170000/-ہے۔ تیسری اور حتمی قسط کی اطلاع بعد میں دی جائےگی۔