اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی زخمی
مسلم دنیا

امریکی صدر مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے حامی

امریکی صدر جو بائیڈن نے وہائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ حسین دوم سے ملاقات کے دوران یروشلم میں واقع مسجد اقصیٰ کمپلیکس کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیڈن اور شاہ حسین نے امریکہ اور اردن کے درمیان قریبی، دوستانہ تعلقات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عراق کے وزیر اعظم محمد السودانی سے بھی فون پر بات کی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطینی تنازع کے تناظر میں "دو ریاستی حل کی حمایت” سے متعلق اپنے ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے پرزور طور پر کردار ادا کرنے پر شاہ حسین کا شکریہ ادا کیا۔

وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے شاہ حسین السودانی سے بات کی اور عراق کی خودمختاری اور آزادی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی ستائش کی۔ اس دوران امریکی صدر نے عراق کے اقتصادی ایجنڈے اور معیشت کی بھی ستائش کی۔ دونوں رہنماؤں نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ بننے سے روکنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔