کشمیری حنایہ نثار
جموں و کشمیر قابلِ فخر مسلم نوجوان

کشمیری حنایہ نثار پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: نئی دہلی میں منعقد ایوارڈ کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں جموں و کشمیر کی حنایہ نثار کو کھیلوں کے زمرے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر 2023 سے نوازا گیا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ناگم علاقہ کی حنایہ نثار 4 برس کی عمر سے ہی مارشل آرٹ سیکھ رہی تھی اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ وہ لڑکے اور لڑکیوں کو مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔

حنایہ نثار گزشتہ سات سالوں سے ‘اسکے مارشل آرٹ’ کھلاڑی ہیں۔ جنہوں نے 14 برس کی عمر میں جنوبی کوریا میں سنہ 2018 میں کھیلے گئے تیسرے ‘اسکے ورلڈ چیمپئن شپ’ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام میں حنایہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ستائش کی تھیں۔

اس سال، پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر (پی ایم آر بی پی) نے 11 بچوں کو فن اور ثقافت میں (4)، بہادری میں (1)، اختراع میں (2)، سماجی خدمت میں (1) اور کھیلوں کے شعبوں میں (3) افراد کو ایوارڈ سے نوازا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے کی گئی ہر کوشش ہمارے سماج اور ملک کے مستقبل کو شکل دے گی۔ ہمیں ان کے محفوظ اور خوشحال بچپن اور روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

مرمو نے کہا کہ بچوں کو ایوارڈ دے کر ہم قومی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض ایوارڈ یافتگان نے اتنی کم عمری میں ہی اتنا بڑا حوصلہ اور بہادری دکھائی ہے کہ ان کے بارے میں جان کر نہ صرف ہمیں حیرت ہوئی ، بلکہ ہم مغلوب بھی ہوئے۔ان کی مثالیں تمام بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 18-5سال کی عمر کے بچوں کو 6 زمروں آرٹ اور ثقافت، بہادری، اختراعات، تعلیمی، سماجی خدمت اور کھیل میں ان کی بہتری کارکردگی کے لئے دیا جارہا ہے۔ اس سال آرٹ اور ثقافت ، بہادری، اختراعات ، سماجی خدمت اور کھیل کے زمروں میں ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔