میاں بیوی کے درمیان اختلاف
اسلامی مضامین

میاں بیوی کے درمیان اختلاف کے دس بنیادی اسباب

وہ باتیں جو میاں بیوی کے درمیان مضبوط ترین تعلقات میں بھی دراڑوں کا باعث بن سکتی ہیں :

1 فکر نہ کرنا
۔اگر دونوں میں سے کوئی ایک بھی دوسرے کا خیال نہیں رکھے گا تو یہ رشتے میں دراڑ کا آغاز ہوگا۔

2 اعتماد کی کمی*

ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہی رشتے کی مضبوطی کی ضمانت ہے لیکن اگر اعتماد میں کمی آنے لگے تو پھر جان لیں کہ اب رشتہ ٹوٹنے کی جانب گامزن ہے۔

3 اپنے جزبات و احساسات کا اظہار نہ کرنا

خاموشی رشتے کے لئے شدید نقصان دہ ہے،اگر آپ اپنے احساسات کا اظہار نہیں کریں گے تو آپ کے جیون ساتھی کو آپ کے جذبات کا علم نہیں ہوپائے گا اور بلاوجہ تعلق میں بدمزگی پیدا ہوگی اور رشتہ خطرے میں پڑجائے گا۔

4 ایک دوسرے کو نظرانداز کرنا*

اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ ہمارا جیون ساتھی ایک فضول چیز ہے اور ہم اسے نظرانداز ہی کرنا شروع کردیں تو ایسی صورت میں بھی کئی قباحتیں جنم لیں گی۔

5 طنز کرنا

ہر انسان سے غلطی ہوتی ہے لیکن اس غلطی کو معاف کردینا ایک اچھی چیز ہے۔میاں بیوی کے تعلق میں تو اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کسی غلطی پر ایک دوسرے کو طنز نہ کیا جائے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کا رشتہ جلد کمزور ہونے لگے گا کیونکہ یہ انسانی جبلت ہے کہ اسے طنز بالکل بھی پسند نہیں ہوتا۔

6 مالی معاملات میں لاپرواہی کرنا

میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور مل جلد کر گھر چلانا دونوں کی ذمہ داری ہے۔اگر میاں کماکر لائے اور بیوی فضول خرچی کرے یا میاں کام کرنے کی بجائے گھر پر ہی پڑا رہے تو دونوں صورتوں میں مالی مسائل پیدا ہوتے ہیں اور گھر میں ناچاقی شروع ہوجاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسی صورتحال سے بچا جائے ورنہ رشتہ کمزور ہوجائے گا۔

7 ایک دوسرے کو مکمل تبدیل ہوتے دیکھنا

یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں کہ آپ کی بیوی یا شوہر آپ کی خاطر مکمل طور پر تبدیل ہوجائے۔ہر انسان کی کچھ عادات ہوتی ہیں اور انہیں تبدیل کرنا آسان نہیں۔اگر آپ اپنے جیون ساتھی سے ایسی کوئی امید لگاکر بیٹھے ہیں تو فوری طور پر اپنی اس امید کو بدل لیں ورنہ کافی مسائل پیدا ہوں گے۔

8 شک کرنا

بلاوجہ شک کی وجہ سے بھی کئی گھر برباد ہوتے ہیں لہذا آپ کو اس عادت کو دور رہنا ہوگا ورنہ رشتہ نبھانے میں بھی مشکلات پیش آئے گی۔

9 ایک دوسرے کے خاندانوں کو نظر انداز کرنا

ہر مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی اس کے والدین اور بین بھائیوں کو وقت دے اور اسی طرح عورت بھی چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی فیملی کی عزت کرے لیکن اگر دونوں میں سے کوئی بھی ایک یہ کام طھط کرے تو مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

10 ماضی کی باتوں پر نظر رکھنا

ہر انسان کو ایک ماضی ہوتا ہے جو اچھا اور برا ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنے بیوی کے ماضی کو کریدنا شروع کردیں کیونکہ اس طرح مسائل کا پیدا ہونا یقینی ہے۔