حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
قومی خبریں

حج 2023 کے لیے یکم جنوری سے درخواست جمع کرنے کا اعلان

دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ حج 2023 کے لیے عازمین حج یکم جنوری 2023 سے درخواست دے سکتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین نے حج پالیسی 2023 کے اعلان سے پہلے ہی عازمین حج سے درخواست جمع کرانے کی اپیل کی ہے حالانکہ ابھی تک حج 2023 کے لیے حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے چونکہ حج پالیسی پانچ سال کے لیے ہی ہوتی ہے۔ اس لیے سال 2022 میں ہی حج پالیسی ختم ہو چکی ہے اور نئی حج پالیسی کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پرانی حج پالیسی کی توسیع کی جائے گی یا پھر نئی حج پالیسی کا اعلان یکم جنوری سے پہلے کیا جائے گا، کیونکہ بغیر حج پالیسی کے درخواستیں جمع کرنا بھی ریاستی حج کمیٹیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت سے 79 ہزار عازمین حج کو اجازت ملی تھی تاہم رواں برس حالات بہتر ہونے کے باعث عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس ملک بھر سے دو لاکھ عازمین حج، بیت اللہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے جانب سے گزشتہ اجلاس کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ رواں برس حج بیت اللہ کے لیے ملک سے جانے والے عازمین حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کی جاسکتی ہے، اس سے قبل گزشتہ سفر حج کے دوران چار لاکھ سے زائد کی رقم عازمین حج سے وصول کی گئی تھی۔