مسجد کا اسلام میں عظیم مقام و مرتبہ ہے اللہ تعالی نے قرآن مجید میں بہت سارے مقامات پر مساجد کا ذکر کیا ہے۔ مساجد کی جہاں اتنی فضیلت ہے اس کو آباد کرنے اور تعمیر کرنے والوں کے لئے بھی اللہ تعالی نے بے شمار اجر و ثواب کی بشارت سنائی ہے۔ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے’’اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں ، جو اللہ پر ایمان لائے اور یومِ آخرت پر، اور انھوں نے نماز قائم کی زکوٰۃ اداکی اور وہ اللہ کے سواء کسی سے نہیں ڈرے اورعنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے‘‘۔
مسجد کی تعمیر کا محرک صرف اللہ ہی کی عبادت اور خوشنودی ہے۔ اور مسجد کی تعمیر میں کسی بھی طرح خرچ کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ اگر کوئی شخص مسجد کی تعمیر میں ایک اینٹ بھی لگاتا ہے یہ بھی اس کے لئے صدقہ جاریہ ہے اور اس کا بھی ثواب اس کو ملے گا۔
ریاست مہاراشٹر کا ضلع پربھنی مسلمانوں کی کثیر آبادی والا علاقہ ہے یہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان آباد ہے لیکن لب سڑک کوئی بھی مسجد نہیں تھی جس کی وجہ سے مسلمان نمازوں سے اور مسلم نسل عربی دینیات سے کوسوں دور ہوتے جارہی تھی جو امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے۔
اسی کے پیش نظر گنجان مسلم آبادی والے علاقے وانگی روڈ پر ڈھائی سو گز زمین حاصل کی گئی ہے۔ مسجد کی زمین کی قیمت 50 لاکھ روپے طے پائی ہے جس میں 13 لاکھ روپئے ادا کردئے گئے ہیں۔ اس مقام پر ٹین شیڈ بناکر عارضی مسجد بنادی گئی اور رمضان المبارک سے پہلے نماز بھی شروع کردی گئی تھی جو آج تک جاری و ساری ہے۔
اہل خیر حضرات سے مسجد کی تعمیر میں تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ اگر کوئی صاحب خیر مسجد کی زمین کی ماباقی قیمت ادا کرکے خود اپنے نام سے یا اپنے عزیز واقارب میں کسی کے نام سے بھی مسجد کا نام رکھنا چاہے تو مسجد کا نام اسی نام سے رکھا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لئے حافظ نثار احمد قادری صاحب کے فون نمبرات 9860393739
9028137488 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔