مرزا پور: مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی نے این ڈی اے کے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کرکے بھارتیہ فضائیہ میں ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہے۔ وہ اتر پردیش کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہے۔
تھانہ کوتوالی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا نے نہ صرف ضلع بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ثانیہ مرزا نے این ڈی اے امتحان میں 149 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کو بھارتی فضائیہ کی فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا ملک کی پہلی مسلم فائٹر پائلٹ خاتون ہوں گی۔ اس کے ساتھ وہ اتر پردیش کی پہلی فائٹر خاتون پائلٹ کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ بیٹی کے اس مقام پر پہنچنے پر والدین کے ساتھ ساتھ گاؤں والے بھی فخر محسوس کر رہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ فائٹر پائلٹس میں خواتین کی تعداد نہ کے برابر ہے۔ ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چترویدی سے متاثر ہو کر میں نے ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد ہی منصوبہ بنا لیا تھا کہ میں فائٹر پائلٹ بنوں گی۔
انہوں نے کہا کہ یوپی بورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ این ڈی اے میں صرف سی بی ایس ای آئی ایس سی بورڈ کے بچے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں، لیکن میں نے کامیابی حاصل کی اور دکھایا کہ یوپی بورڈ کے بچے بھی این ڈی اے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ مجھے دو فائٹر پائلٹس میں جگہ بنانی تھی اور آج میں نے جگہ بنا لی ہے۔
ثانیہ مرزا کا تعلق ضلع مرزا پور دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت چھوٹے گاؤں جسوور سے ہے۔ ثانیہ کی پرائمری سے دسویں تک کی تعلیم گاؤں کے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج میں ہوئی ہے۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے شہر کے گرو نانک گرلز انٹر کالج میں 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔
ثانیہ مرزا 12ویں یوپی بورڈ ڈسٹرکٹ ٹاپر بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد ثانیہ مرزا نے سینچورین ڈیفنس اکیڈمی سے تیاری کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ جوائننگ لیٹر ایک دن پہلے آیا ہے۔ 27 تاریخ کو پونے جاکر جوائن کرنا ہے۔ ثانیہ مرزا اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ سینچورین ڈیفنس اکیڈمی کو دیتی ہیں۔