ہلدی کا دودھ سردیوں میں انتہائی مفید
صحت

ہلدی کا دودھ سردیوں میں انتہائی مفید

حیدرآباد: سردی کئی بیماریوں کو لیکر آتی ہے۔ موسم سرما میں فلو اور وائرل بخار عام ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ایک گھریلو علاج بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے اور وہ ہے ہلدی والا دودھ۔ سردیوں میں اسے پینے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ہلدی ایک اینٹی بائیوٹک دوا کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کی اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جب کہ اس کی اینٹی سوزش خصوصیات کھانسی اور سردی سے نجات دلانے میں مدد کرتی ہیں۔

ہلدی والا دودھ سے قوت مدافعت میں اضافہ

بدلتے موسم میں کچھ لوگ تیزی سے وائرل بخار کے شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں ہلدی والا دودھ دوا کا کام کرتا ہے۔ یہ دودھ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ ہلدی والا دودھ صبح یا رات مین سونے سے پہلے پینا چاہیے، یہ نزلہ اور زکام سے بچاتا ہے۔

پیٹ کی تکلیف میں مفید

موسم سرما میں ہر کسی کو زیادہ کھانے کو من کرتا ہے۔ سب کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔ ایسی حالت میں ہم زیادہ کیلوریز والی خوراک لینا شروع کردیتے ہیں۔ جس سے پیٹ پر منفی اثر پڑتا ہے اور پیٹ سے متعلق مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے حالات میں آپ ہلدی والا دودھ کا استعمال کرسکتے ہیں، اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور گیس سے بھی نجات ملتی ہے۔

جوڑوں اور پٹھوں کے درد کی کارگر دوا

سرد موسم میں جوڑوں اور پٹھوں کا درد عام ہوتا ہے۔ ہلدی والی دودھ سوزش کو دور کرنے اور جسم کے درد میں آرام فراہم کرتی ہیں۔ ہلدی والا دوددھ سائنس کنجیشن کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔