بنگلورو۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سنگھ پریوار، جو سری رنگا پٹنہ کی تاریخی جامع مسجد کو عبادت گاہوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ بنارہا ہے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہا ہے۔ اس سے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔ سنگھ پریوار بار بار عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991 کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 1991 کے عبادت گاہوں کے ایکٹ کے مطابق، کسی بھی عبادت گاہ پر 15 اگست 1947 کی طرح لاگو ہونے والے status quoکو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ تنازعہ کھڑا کرنا، تبدیل کرنے کی کوشش اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کی سازش کرنا جرم بن جاتا ہے۔
عبد المجید نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کو رضاکارانہ طور پر مقدمہ درج کرکے ایسی حرکتوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔ سری رنگا پٹنہ میں لوگ ہم آہنگی سے رہ رہے ہیں۔
عبدالمجید نے الزام لگایا کہ شوبھایاترا اور ہنومان جینتی کے نام اور بہانے سے سنگھ پریوار فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے اور اپنے سیاسی فائدے کے لیے شہر کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں دھکیلنے کا مذموم کام کر رہی ہے۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبد المجید نے الزام لگایا کہ چونکہ اس طرح کے فرقہ وارانہ مسائل کی حمایت کرنے والی بی جے پی حکومت قائم ہے، اس لیے پولیس آزادانہ طور پر کام کرنے اور قانون کو برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔
سری رنگا پٹنہ کے معاملے میں، جب پولیس نے سنگھ پریوار کے ایک رکن کے خلاف کارروائی کی جس نے ایک مسلم گھر پر لہرائے گئے ہرے جھنڈے کو نقصان پہنچایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگھ پریوار نے پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس افسران نے وعدہ کیا کہ اس پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جس نے ایکشن لیا۔ اس سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ پولیس سنگھ پریور پر کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر، عبدالمجید نے بی جے پی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے سیاسی فائدے کو ایک طرف رکھ کر آئین اور عبادت گاہوں کے قانون کے مطابق عمل کرے۔